جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا: حافظ حمداللہ

03 جولائی, 2022 14:20

اسلام آباد: حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے لوگوں کا 75سال میں مہنگائی کیخلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا: شیخ رشید

ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top