جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان اور تحریک انصاف نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی : اسد عمر

01 جون, 2022 16:12

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ کون سا آئین اجازت دیتا ہے کہ پرامن شہری دارالحکومت نہ آ سکیں، عمران خان اور تحریک انصاف نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی کی غلامی نہیں کریں گے۔ پچھلے لانگ مارچ میں عوام پر تشدد کیا گیا۔ چادر چار دیواری کا پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی بہو کو بھی نہیں چھوڑا گیا، رات کو پولیس نے دھاوا بولا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ آج اسی حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے۔ درخواست میں 9 سوال اٹھائے گئے ہیں۔ امید کرتے ہیں سپریم کورٹ جلد سے جلد اس درخواست پر فیصلہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح تحریک کا گینگ لیڈر عمران خان ہے، جس نے سیاسی نقاب چڑھایا ہوا ہے:مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ 25 تاریخ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی راستے روکے گئے اور تشدد کیا گیا۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ غیر قانونی طریقے سے کے پی سے آنے والے راستے کو بند کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ کو غیر قانونی طریقے سے اسلام آباد آنے سے روکا گیا۔ کون سا آئین اجازت دیتا ہے کہ پرامن شہری دارالحکومت نہ آ سکیں۔ جو کہتے تھے کہ 20 لوگ نہیں آنے دیں گے اب پھر وزیرداخلہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا کہ بدترین تشدد کے بعد ہزاروں لوگ اسلام آباد پہنچے۔ یہ لوگ ماڈل ٹاؤن کے قتل میں ملوث ہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔ عمران خان نے ہمیشہ امن کی سیاست کی ہے۔ آج عمران خان کی طرف سے آگے کی حکمت عملی پر بیان سامنے آجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top