جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امپورٹڈ حکومت جلدی استعفیٰ دے اور الیکشن کرائے: محمود خان

20 مئی, 2022 12:49

پشاور: محمود خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے کہتا ہوں جلدی استعفیٰ دے اور الیکشن کرائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں امپورٹڈ حکومت اور وزیراعظم نامنظور ہے، موجودہ امپورٹڈ حکومت پر کوئی ملک اعتماد نہیں کررہا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا پی ٹی ائی کا ہوم گراؤنڈ ہے، آج بھرپور سرپرائز دیں گے : محمود خان

محمود خان کا کہنا تھا کہ فیصلہ نہیں کرپا رہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانی ہے یا نہیں، آپ میں حوصلہ نہیں آپ کیا خاک حکومت چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت سے کہتا ہوں جلدی استعفیٰ دے اور الیکشن کرائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top