جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

استثنیٰ کا دعویٰ مسترد، ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو فسادات کروانے پر مقدمے کا امکان

03 مارچ, 2023 11:20

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری 2021 کو یو ایس کیپیٹل میں بغاوت کروانے کا مقدمہ دائر کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ انصاف نے ایک قانونی فائلنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کارروائی سے استثنیٰ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن کی وفاقی اپیل کورٹ کو بتایا کہ انہیں سابق صدر کے خلاف مقدموں کو آگے بڑھانے کی اجازت ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی صدر کے الفاظ تشدد کی ترغیب کے طور پر پائے جاتے ہیں تو انہیں استثنیٰ سے محفوظ نہیں رکھا جائے گا۔ قوم کے رہنما اور ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے، صدر کے پاس شہریوں سے بات کرنے کی غیر معمولی طاقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی صدارت کے دوران بھی چینی غبارے امریکہ میں متعدد بار دیکھے گئے

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری 2021 کو یو ایس کیپیٹل میں بغاوت کے دوران زخمی کیپیٹل پولیس افسران اور ڈیموکریٹک قانون سازوں کے ذریعہ مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کے وکلاء نے استدلال کیا ہے کہ وہ اپنے سرکاری فرائض کی حدود میں رہتے ہوئے کام کر رہے تھے اور ان کا تشدد کو بھڑکانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ فساد کرنے والوں کے اقدامات صدر ٹرمپ سے استثنیٰ نہیں چھین سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر نے 6 جنوری کو امن، حب الوطنی، اور قانون نافذ کرنے والوں کے احترام کا بار بار مطالبہ کیا۔ عدالتوں کو مختصر حکم میں صدر ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دینا چاہیے اور ان غیر سنجیدہ باتوں کو مسترد کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top