جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

90 روز کے اندر الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے: عمران خان

01 اپریل, 2023 17:18

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ عارف علوی ہمارے اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی کردار ادا نہیں کررہے، 90 روز کے اندر الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا صحافیوں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ 90 روز کے اندر الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عارف علوی ہمارے اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی کردار ادا نہیں کررہے، شاہ محمود، پرویزالہٰی کو دوسری جماعتوں سے رابطہ بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے، کسی پارٹی رکن پر دیگر جماعتوں، سیاسی شخصیات سے ملنے پر پابندی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کیلئے تیار ہیں، آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی: عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پہلے سوموٹو کے ذریعے اسمبلی بحال کی تب سوموٹو ٹھیک تھا، اب سپریم کورٹ نے الیکشن کیلئے سوموٹو لیا تو یہ عدالت کے پیچھے پڑگئے۔

انہوں نے کہا کہ توڑی گئی پنجاب، کے پی اسمبلیاں کس قانون کے تحت بحال ہوسکتی ہیں، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب جرائم پیشہ افراد ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top