جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انتخابات نہ ہوئے تو غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا، جو جب تک چل سکا، چلے گا : فواد چوہدری

30 مارچ, 2023 15:41

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات نہیں ہوئے تو اس کا مطلب ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا۔

تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اکتوبر میں انتخابات کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دس اگست کو فارغ ہو گی۔ سوال یہ ہے تین مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن میں چلا جائے؟ اس کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو بڑا ریلیف، کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے۔ پی ڈی ایم کی سیاست میں واپسی کا دور دور تک امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا۔ جو سال دو سال نہیں۔ جب تک چل سکے گا، چلے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداء کرسکتا ہے اور کوئی اسے نہیں روک سکے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top