مقبول خبریں
اگر الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی دو تہائی سیٹیں لے گی: فواد چودھری
اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی دو تہائی سیٹیں لے گی۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ انتخابات سے فرار کیلئے امپورٹڈ حکومت کیا کیا نہیں کررہی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کبھی الیکشن کمیشن کو استعمال کیا جاتا ہے، کبھی اسپیکر آفس کو مرضی کے حلقوں میں انتخاب کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، کبھی شہیدوں کو سیاست میں لایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کیساتھ، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کیساتھ ہیں
ان کا کہنا تھا کہ اس سب کا مقصد صرف الیکشن سے فرار ہے، اگر الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی دو تہائی سیٹیں لے گی۔