جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خبردار کر رہا ہوں، پھر گرفتار کیا تو وہی ردعمل آئے گا : عمران خان

12 مئی, 2023 14:39

اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے مارشل لاء ڈکلیئر ہوگیا ہے، یہ جنگل کے قانون میں ہوتا ہے، پھر گرفتار کیا تو وہی ردعمل آئے گا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر کئی بار مختصر غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میری بشریٰ بی بی سے بات نہیں کرائی گئی۔ نیب کی آفیشل لائن سے اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔ مسرت جمشید چیمہ سے بھی نیب لینڈ لائن سے بات کی۔ مجھے پھر گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی چاہتا ہوں۔ جن لوگوں کی جانیں گئیں، وہ ہمارے لوگ ہیں۔ اقتدارمیں آتا تو کسی کو ڈی نوٹی فائی نہ کرتا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی پیشی پر سخت سیکورٹی، صحافیوں اور وکلاء پر لاٹھی چارج

ان کا کہنا تھا کہ میں ہائی کورٹ میں تھا، مجھے مارا گیا۔ مجھے جوڈیشل کمپلکس میں قتل کرنے کی دوسری کوشش ہوئی۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے مارشل لاء ڈکلیئر ہوگیا ہے۔ یہ جنگل کے قانون میں ہوتا ہے۔ کہاں ہے پولیس، کہاں ہے قانون۔ میں نے کہا کہ پرامن رہیں، گرفتاری پر مزاحمت نہیں کروں گا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے۔

عمران خاں نے اپنے وکیل حامد خان سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس مجھے گرفتار کرنے کیلئے عدالت کے باہر موجود ہے۔ میں آپ کو تمام صورتحال سے خبردار کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر گرفتار کیا تو وہی ردعمل آئے گا۔ میں نہیں چاہتا پھر سے وہی حالات پیدا ہوں۔ آپ صورتحال کے حوالے پوری تیاری کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top