جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ بات کرکے 24 گھنٹوں میں جنگ کو روک سکتا ہوں : ڈونلڈ ٹرمپ

11 مئی, 2023 12:12

سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ولادیمیر پیوٹن اور ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ براہ راست بات چیت کرکے جنگ کو روک سکتے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین یا روس جنگ جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جیتنے اور ہارنے کے معاملے میں نہیں سوچتا۔ میں اسے طے کرنے کے معاملے میں سوچتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی اور یوکرینی مر رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کا مرنا بند ہوجائے اور میں یہ کروں گا۔ میں یہ 24 گھنٹے میں کر دوں گا۔ اسے کرنے کے لیے آپ کو صدارت کی طاقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عافیہ صدیقی کی بہن کو ملاقات کیلئے 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا

سابق امریکی صدر نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ وہ روسی رہنماء ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے رہنماء ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ براہ راست بات چیت کرکے جنگ کو روک سکتے ہیں۔ میں پیوٹن اور زیلنسکی سے ملوں گا۔ دونوں میں کمزوریاں ہیں اور دونوں کی طاقتیں ہیں۔ اور 24 گھنٹوں کے اندر، یہ جنگ ختم ہو جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہنے سے انکار کر دیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ پیوٹن یوکرین میں ہونے والے مبینہ مظالم کے لیے جنگی مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ وہ جنگی مجرم ہے، تو جنگ کو روکنے کے لیے معاہدہ کرنا بہت مشکل ہوگا۔ اگر وہ جنگی مجرم بننے جا رہا ہے، تو وہ بہت زیادہ سخت لڑے گا۔ یوکرین پر حملہ کر کے پیوٹن نے غلطی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top