جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اٹلی کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر امید ہیں: آرمی چیف

22 جون, 2022 21:03

اسلام آباد: جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اٹلی کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر امید ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ  بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اقوام متحدہ اور آرمی چیف کو خط ملک میں مداخلت کی دعوت دینا ہے : پی ڈی ایم

آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی ڈیفنس چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا، اطلاوی چیف نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اٹلی کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر امید ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top