جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان کے انتخابات میں حزب اللہ کے اتحادیوں کو شکست، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

17 مئی, 2022 15:07

بیروت : حزب اللہ کے اتحادی پارلیمانی انتخابات میں اپنے حریفوں سے نشستیں ہار گئے، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

ملک کے عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں نے لبنان کی پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دی ہے۔ اتحادیوں کو ملک بھر میں نقصان اٹھانا پڑا۔

فری پیٹریاٹک موومنٹ نے اتوار کے انتخابات میں 18 نشستیں حاصل کیں، جبکہ اس کے مقابلے میں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ حریف نے 20 نشستیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے شہریوں نے ایلون مسک سے لبنان خریدنے کی فرمائش کردی

حزب اللہ کے دیگر اہم اتحادی، جیسے کہ ایلی میں دروز رہنما طلال ارسلان، اور طرابلس میں سنی رہنما فیصل کرمے، بھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ امیدواروں سے اپنی نشستیں ہار گئے۔

مزید برآں، جنوبی لبنان میں تحریک کے انتخابی گڑھ میں حزبُ اللہ کے حمایت یافتہ دو امیدوار اسٹیبلشمنٹ مخالف امیدواروں سے ہار گئے۔

مجموعی طور پر، 16 اینٹی اسٹیبلشمنٹ آزاد امیدوار پارلیمنٹ میں داخل ہوئے، جو 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 15 نشستوں کا اضافہ ہے۔

ان اتخابات کی دلچسپ بات یہ ہے کہ لبنان کی پارلیمنٹ میں ایک درجن آزاد نئے ارکان پارلیمنٹ نے نشستیں جیت لیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top