جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مشرقی آسٹریلیا میں شدید بارشیں، سیلاب، بڑی تباہی، مزید دو افراد ہلاک

26 فروری, 2022 14:30

برسبین : مشرقی آسٹریلیا میں مہلک سیلاب سے دو افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ محکمہ موسیات نے مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

مشرقی آسٹریلیا میں ہفتے کے روز زبردست بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، پانی نے گھروں اور سڑکوں کو ڈبو دیا، اور کاریں بہہ گئیں، کئی مکانات ٹوٹ پھوٹ گئے۔ متاثرہ علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا، زمینی علاقے جھیلوں میں تبدیل ہوگئے۔

موسمی حالات کے باعث مزید دو افراد ہلاک ہوگئے، مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی، جبکہ دو لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 152 ہو گئی

آسٹریلوی وزیر کا کہنا ہے کہ بارش نہیں رکی ہے، بلکہ مختلف علاقوں میں اس کی شدت بڑھ رہی ہے۔

کوئنز لینڈ کے سینئر ماہر موسمیات ڈیوڈ گرانٹ نے کہا کہ ریاست کے کچھ علاقوں میں بارش کئی دہائیوں کے ریکارڈ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب خطرناک اور جان لیوا سیلاب کا خطرہ بڑھنے والا ہے، اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

ریاست کے دارالحکومت برسبین میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف برسبین میں ایک ہی دن میں ایک ماہ جتنی بارش کو دیکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top