جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سبز چائے، موٹاپا کم کرنے کا بحترین حل

15 مارچ, 2019 15:47

 سبز چائے اب موٹاپا کم کرنے کے لئے بھی مفید ثابت ہوگی۔ سبز چائے کے اثرات میں ایک اور خاصیت کا انکشاف ہو گیا۔

اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ہماری آنتوں اور معدے کے نظام میں سیکڑوں جراثیم پائے جانے کی وجہ توازن ہے جو ان کی تندرستی کی علامت بنتا ہے اور ان جراثیم کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔

ہماری غذا اور عادات کئی طرح سے موٹاپے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اس عمل کوجاننے کے لیے  کولمبس میں واقع اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی ماہرین نے آٹھ ہفتوں تک نر چوہوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا۔ جس میں سے پہلے گروہ کو معیاری غذا دی گئی جبکہ دوسرے گروہ کو موٹاپا لانے والی روغنی کھانے کھلائے گئے۔

کولمبس میں واقع اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے تجربے کے دوران دونوں گروہ کے چوہوں میں سبزچائے کے اجزا بھی شامل کئے۔ آٹھ ہفتوں بعد ماہرین نے معدے کی ایک کیفیت ’لیکی گٹ‘ کو بھی نوٹ کیا۔ جو اندرونی سوزش اور دیگر مضر اثرات کی وجہ بنتی ہے۔ اس سے قبل ماہرین یہ کہہ چکے ہیں کہ سبزچائے اندرونی جلن کوکم کرتی ہے اور موٹاپے کو کم کرتی ہے۔ 

 اس کے علاوہ انہوں نے آنتوں ، معدے اور دیگر ہاضماتی نظام میں موجود جراثیم اور جسم میں موٹاپے سے وابستہ چربی کا بھی جائزہ لیا۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ سبزچائے زہریلے مرکبات کو روکتی ہے۔ جسم کے لیے فائدہ مند بیکٹیریا کو بڑھاتی ہے۔اور بدن کی اندرونی سوزش کو بھی کم کرتی ہے۔ سبزچائے اس پورے نظام پر اثرانداز ہوکر موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top