جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر سر جھکا لیا، عمل کرنا ہی آخری حل ہے : حکام

07 فروری, 2023 12:16

اسلام آباد : پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ حکومت، آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے چکی ہے۔

وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کے نرخوں میں 4 سے 10 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔ وفاقی حکومت گیس ٹیرف بڑھانے پر بھی رضامند ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف شرائط ، گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ

مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی 17 فیصد اور فلڈ لیوی بھی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات کا آخری دور جمعرات تک جاری رہے گا۔

وفاقی حکومت مذاکرات کے دوران یا خاتمے پر آئی ایم ایف مطالبات پر عمل درآمد کا آغاز کر سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سخت شرائط سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، ان پر عمل کرنا ہی آخری حل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top