جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

جی بی انتخابات : آزاد امیدواروں کی اکثریت کا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا امکان

16 نومبر, 2020 16:47

جی بی انتخابات میں اہم موڑ آگیا ہے۔ آزاد حیثیت سے جیتنے والے امیدواروں کو چوبیس گھنٹے میں پارٹی کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نگر جی بی اے پانچ سے کام یاب آزاد امیدوار جاوید منوا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ جاوید منوا تحریک انصاف ضلع نگر کے عہدے دار تھے، جو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے کام یاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان میں پی ڈی ایم کے بیانیے کو کوڑے دان میں پھینک دیا گیا : شبلی فراز

جاوید منوا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید کامیابی کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد باقاعدہ اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ڈائریکٹر نیوز اینڈ پروگرامنگ جی ٹی وی نثار سید کا کہنا ہے کہ آزاد امیداواروں نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی، اس وقت آزاد امیدواروں کی اکثریت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار راجہ ناصر، وزیر ترین، شاہ بیگ، مشتاق حسین و دیگر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top