جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فرانسیسی صدر دفاع میں آگئے، روس کا خدشات کو اٹھانا جائز ہے : میکرون

07 فروری, 2022 13:37

پیرس : فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت فوجی تنازعہ روکنے کے لیئے کافی ہوگی، روس کا خدشات کو اٹھانا جائز ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بات چیت سے قبل جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یوکرین میں جنگ سے بچنے کے لیے ایک معاہدہ ممکن ہے، روس کے لیے اپنی سلامتی کے خدشات کو اٹھانا جائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس جعلی پروپیگنڈہ ویڈیو بنا کر یوکرین پر حملہ کردے گا : امریکہ

انہوں نے یورپی ریاستوں کے تحفظ اور روس کو خوش کرنے کے لیے نئے توازن پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ روسی صدر کے ساتھ ان کی بات چیت فوجی تنازعہ کو روکنے کے لیے کافی ہو گی اور یقین ہے کہ پیوٹن وسیع تر مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہوں گے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بھی بات کی اور کہا کہ روس کو اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر اس سے قبل روس کے ساتھ تعلقات کی تجدید پر زور دے چکے ہیں اور جنوری میں انہوں نے کہا تھا کہ یورپی یونین کو واشنگٹن پر انحصار کرنے کے بجائے ماسکو کے ساتھ اپنی بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top