جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں سیوریج لائن میں پھنسے چار افراد لاشیں نکال لی گئیں

30 مارچ, 2022 13:53

دہلی : بھارتی دارالحکومت میں سیوریج لائن میں پھنس جانے والے چار کارکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے، ہم نے چار لاشیں نکال لیں ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب متاثرین میں سے چار سیوریج لائن میں تاروں کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔ انہیں شام 6.34 بجے کے قریب مقامی لوگوں کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ چار کارکن گٹر کے اندر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں معاشی بحران، بھارت سے ایک بلین ڈالر کی مدد کا مطالبہ

واضح رہے کہ منگل کی رات، این ڈی آر ایف نے روہنی کے سیکٹر 16 میں سیوریج لائن میں چار لوگوں کے پھنس جانے کے بعد بچاؤ آپریشن شروع کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top