جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم کے سابق وزیر بابر غوری 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

05 جولائی, 2022 15:40

کراچی : عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بابر غوری کو 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ سابق وفاقی وزیر کو سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم پر اشتعال انگیز تقریر پر تالیاں بجانے کا الزام ہے، جو 2015 میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم بابر غوری سے مقدمے میں تفتیش کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فاروق ستار کے ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات طے، بہادر آباد جانے کا امکان

عدالت نے بابر غوری کو 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

بابر غوری نے کہا کہ والدہ کی عیادت کے لئے پاکستان آیا ہوں۔ میں تو اس کیس میں تھا ہی نہیں، جب یہ کیس بنا۔ میں پاکستان میں موجود نہیں تھا۔ عدالتوں میں پیش ہو کر سامنا کروں گا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف بھرتیوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت سے اشتہاری قرار پا چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top