جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کی ریاست آسام میں سیلاب، چار افراد ہلاک، کئی گاؤں زیر آب

17 جون, 2022 15:40

نیو دہلی : ریاست آسام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کی وجہ سے چار لوگوں کی موت ہوگئی، گیارہ لاکھ لوگ قدرتی آفت کا شکار ہیں۔

بھارت کی ریاست آسام میں طوفافی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے کئی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں، گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ برستے اور نیچے کھڑے پانی نے نظام درہم برہم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگنی پتھ : مودی کے نئے فوجی بھرتی منصوبے پر بھارت میں مظاہرے

ڈیڑھ ہزار سے زائد گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔ ٹرینوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے، مختلف حادثات و واقعات میں کم از کم چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ریاست کے 25 اضلاع میں گیارہ لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top