جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

16 اپریل, 2023 15:21

اسلام آباد: ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی، سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی، یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور خود گاڑی چلاتے ہوئے سیکرٹریٹ چوک جا رہے تھے، دوسری طرف سے ڈبل کیبن گاڑی ان کی کار سے ٹکرائی، ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

آئی جی کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، نجی کمپنی کی ڈبل کیبن گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top