مقبول خبریں
نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف، ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ
نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
نیویارک کی چار کاؤنٹیز میں گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان چاروں کاؤنٹیز میں رہنے والے ایسے لوگ جنہوں نے پولیو ویکسین نہیں لگوائی پولیو کا شکار ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں فائرنگ، دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک
ڈیزاسٹر ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پولیو ویکسین لگانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔
امریکا میں ایک دہائی کے بعد گزشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔