جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایلون مسک کا 44 بلین ڈالر کا ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

09 جولائی, 2022 15:26

نیویارک : ایلون مسک کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جعلی یا اسپیم اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں، جس کے باعث وہ ٹویٹر خریدنے کا 44 بلین ڈالر کا معاہدہ ختم کر رہے ہیں۔

ایلون مسک کے وکلاء نے کہا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ ان اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات کے لیے متعدد درخواستوں کا جواب دینے میں ناکام رہا یا انکار کر دیا، جو کمپنی کی کاروباری کارکردگی کے لیے بنیادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں اہم پاکستانی سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس تک شہریوں کی رسائی ناممکن

کبھی ٹوئٹر نے مسک کی درخواستوں کو نظر انداز کیا اور کبھی ان وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیا ہے جو غیر منصفانہ معلوم ہوتی ہیں۔ ٹوئٹر نے فوری طور پر معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

کمپنی کے چیئرمین، بریٹ ٹیلر ٹوئٹ کیا کہ معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بورڈ نے متفقہ طور پر اس پلیٹ فارم کو اپریل میں 44 بلین ڈالر میں مسک کو فروخت کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top