جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، صرف پنجاب میں الیکشن سازش ہے: بلاول بھٹو

20 اپریل, 2023 18:17

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، صرف پنجاب میں الیکشن سازش ہے، سیاسی مخالفین سے مذاکرات ہونے چاہئیں، اتحادیوں کو منارہے ہیں۔

وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، آدھی سے کم قومی اسمبلی ارکان نے استعفے دیے ہیں، پشاور، لاہور، سندھ ہائیکورٹس سے استعفوں پر اسٹے آرڈر لیا گیا، قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی الیکشن نہیں ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، صرف پنجاب میں الیکشن سازش ہے، عمران دور میں پنجاب لوکل باڈیز الیکشن میں عدالتی حکم نہیں مانا گیا، عدالتی حکم کے باوجود پنجاب میں مقامی حکومتوں کے الیکشن نہیں ہوئے، سندھ بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا، سیاسی مخالفین سے مذاکرات ہونے چاہئیں، اتحادیوں کو منارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ایک دن انتخابات کے حامی ہیں، مذاکرات کیلئے اتفاق رائے کی کوشش کررہا ہوں، اپنی کمیٹی بھی بنائی ہے، مذاکرات کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ ضروری ہے، پورے ملک میں ایک دن انتخابات کے حامی ہیں، مسائل کا حل نہ نکلا تو جمہوریت اور وفاق کو خطرہ ہے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں: مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ کسی کے سر پر بندوق رکھ کر مذاکرات نہیں کرائے جاسکتے، بیک ڈور سے ون یونٹ لاگو کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ہم کل بھی ون یونٹ کے خلاف تھے آج بھی ہیں، پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ پہلے کبھی اتنی تقسیم نہیں ہوئی، امید ہے چیف جسٹس ادارے میں اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں نمائندگی کے لیے بھارت جارہا ہوں، ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی پر توجہ دینی چاہیے، عمران خان کے دور میں بھی پنجاب کے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکے، پشاور میں بھی اسمبلی ٹوٹ چکی 90 دن گزر چکے اور الیکشن نہیں ہوئے، سندھ بلدیاتی الیکشن کے فیز ون کو ایک سال سے زیادہ ہوچکا ہے، سندھ بلدیاتی الیکشن کے فیز ٹو بھی ہوچکے مگر ہم میئر منتخب نہیں کرسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top