جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن کمیشن، عمران خان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے، فیصلہ رد ہوجائے گا : اسد عمر

22 اکتوبر, 2022 14:21

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اڑا کر رکھ دے گی، الیکشن کمیشن کوشش میں ہے، کیسے عمران خان کو نقصان پہنچایا جائے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ رد ہوجائے گا۔ انہوں نے وہ اختیارات استعمال کیے، جو اس کی صوابدید نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا۔ ہمارے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا فتویٰ جاری ہوا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے عدالتوں سے رد ہوئے۔ الیکشن کمیشن کوشش میں ہے، کیسے عمران خان کو نقصان پہنچایا جائے۔ پاکستانی عوام نے بھی مسترد کردیا۔ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کردیا، سماعت پیر کو ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ مخالفین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا اتحادی بنا۔ وہ فیصلہ سنایا گیا، جو مکمل نہیں تھا۔

اسد عمر نے کہا کہ پیر کے روز اسلام ہائیکورٹ ہماری درخواست پر سماعت کرے گا۔ انشاللہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہماری درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دے گا۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ مسلم لیگ کے میانوالی کے رہنماؤں میں بے چینی ہے کہ انہیں دوبارہ عمران خان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top