مقبول خبریں
ایتھوپیا میں سات سوڈانی فوجیوں سمیت 8 افراد کو ہلاک کردیا گیا
خرطوم : ایتھوپیا کی فوج نے سات سوڈانی فوجیوں سمیت 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
سوڈان کی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ نے ایتھوپیا کی فوج پر الزام عائد کیا کہ اس نے سات سوڈانی فوجیوں اورایک زیر حراست شہری کو ہلاک کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوڈان سے سعودی عرب 15ہزار بھیڑیں لے جانیوالابحری جہاز ڈوب گیا
ترجمان کے مطابق ایتھوپیا کا رویہ تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ غدارانہ طرز عمل ناقابل قبول ہوگا اور اس رویے کا جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تعمیر کے معاملے پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔