جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مصر اور سعودی عرب کے 7.7 بلین ڈالر کے 14 معاہدوں پر دستخط

22 جون, 2022 11:35

قاہرہ : مالی مسائل سے دوچار مصر اور سعودی عرب کے درمیان 7.7 بلین ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے۔

مصر اور سعودی عرب نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی ولی عہد اور نائب وزیراعظم کے دورہ قاہرہ کے دوران 7.7 بلین ڈالر مالیت کے 14 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ان معاہدوں پر قاہرہ میں پبلک اتھارٹی فار انویسٹمنٹ کے صدر دفتر میں متعدد سعودی اور مصری حکام اور سرمایہ کاروں کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

معاہدوں میں انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی کے منصوبے، گرین ہائیڈروجن، ادویات اور ای کامرس جیسے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر جوبائیڈن کے پہلے دورہ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان

انفراسٹرکچر، لاجسٹکس، پورٹ مینجمنٹ، فوڈ انڈسٹریز، فارماسیوٹیکل انڈسٹری، روایتی توانائی، قابل تجدید توانائی، الیکٹرانک ادائیگی کے نظام، اور مالیاتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حل کے شعبے بھی معاہدے میں شامل ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان پریس، ریڈیو، ٹیلی ویژن، ڈرامہ پروڈکشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ایگزیکٹو پروگرام کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top