جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں آبادی کو مسلسل کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: حافظ نعیم الرحمان

29 اپریل, 2023 13:17

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر مردم شماری پر سوالات جنم لے رہے ہیں، آبادی کو مسلسل کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی، ایک بار پھر مردم شماری پر سوالات جنم لے رہے ہیں، آبادی کو مسلسل کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 2017 میں مردم شماری کی منظوری ناجائز اور کراچی کے ساتھ زیادتی تھی، کراچی کی مردم شماری میں 5 فیصد، لاڑکانہ 27 اور حیدرآباد میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ مردم شماری : ایم کیو ایم نے اپنے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز سے استعفے لے لیے

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کے بعد ہی مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی، صوبائی حکومت کے تعاون سے خانہ و مردم شماری ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top