جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آزادی مارچ ختم کرکے واپس جانے کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں: عمران خان

27 مئی, 2022 17:41

پشاور: عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کی منتخب حکومت کو گرایا گیا، آزادی مارچ ختم کرکے واپس جانے کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مردان میں شہید کارکن سید احمد کے گھر گیا، لاہور میں فیصل عباس کے گھر پارٹی کے دیگر رہنما گئے، امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، لوگ حقیقی آزادی کے جذبے سے نکلے تھے، ہم نے پر امن احتجاج کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے منتخب حکومت کو گرایا گیا، 30 سال سے جو لوگ ملک کو کھا رہے تھے ان کو مسلط کیا گیا، ملک پر مسلط ٹولے کیخلاف پر امن احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی گئی، ایک طرف کہتے ہیں جمہوریت ہے، چوروں کو ہمارے اوپر بٹھادیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مغربی جمہوریت میں جانتا ہوں کوئی سوچ نہیں سکتا، عدالتی حکم کے بعد ہمیں توقع تھی کہ اب رکاوٹیں ہٹ جائیں گی، سمجھ رہے تھے پولیس ایکشن نہیں ہوگا کیونکہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، لاہور میں فیصل عباس کوراوی پل سے نیچے پھینکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان تک اسلام آباد میں رہیں گے: عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا چن چن کر آفیسرز کو اوپر بٹھایا، کرپٹ افسران کو تعینات کیا گیا، عمر ایوب کو بے دردی سے مارا ہے، لبرٹی چوک پر فیملیز پر تشدد کیا گیا، کراچی میں تشدد کیا گیا، سازش سے ایک حکومت آئی، عوام کی منتخب حکومت کو گرایا گیا، آزادی مارچ ختم کرکے واپس جانے کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا، اسے چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم اور اوور سیز کے ووٹ پر بار بار اپوزیشن کو دعوت دی، ای وی ایم سے الیکشن ہوں تو ساری دھاندلی ختم ہوجاتی ہے، پوری کوشش تھی الیکشن ایسے کرائیں کہ ہارنے والا مان جائے، پاکستان کے خلاف بیرون ملک سے واضح سازش ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top