جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مغرب روس کو میدان جنگ میں شکست دینا چاہتا ہے؟ انہیں کوشش کرنے دیں : روسی صدر

08 جولائی, 2022 14:00

ماسکو : روسی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ ابھی شروع کی ہی نہیں ہے، مذاکرات کا موقع اب بھی ہے، مغرب میدان جنگ میں روس کو شکست دینا چاہتا ہے، وہ کوشش کرکے دیکھ لے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پارلیمانی لیڈروں سے خطاب میں کہا کہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے امکانات اتنے ہی معدوم ہوتے جائیں گے جتنا تنازعہ کو گھسیٹا جائے گا۔ آج ہم نے سنا ہے کہ وہ ہمیں میدان جنگ میں شکست دینا چاہتے ہیں۔ آپ کیا کہہ سکتے ہیں؟ انہیں کوشش کرنے دو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب ہمیں آخری یوکرائن تک لڑانا چاہتا ہے۔ یہ یوکرائنی عوام کے لیے ایک المیہ ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اسی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس نے یوکرین کے اہم صوبے لوہانسک کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

انہوں نے مغرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ پابندیوں کے ذریعے روسی معیشت کو نقصان پہنچا کر اور یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کر کے اس کے خلاف پراکسی جنگ چھیڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس ابھی جنگ کے معاملے میں اپنی پیش قدمی کر رہا ہے۔ ہر ایک کو معلوم ہونا چاہیے کہ  مجموعی طور پر ہم نے ابھی تک سنجیدگی سے کچھ بھی شروع نہیں کیا ہے۔‘

روسی صدر نے کہا کہ ہم امن مذاکرات کو مسترد نہیں کرتے ہیں، لیکن جو لوگ ان کو مسترد کرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ جتنا آگے بڑھے گا، ان کے لیے ہمارے ساتھ مذاکرات کرنا اتنا ہی مشکل ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top