مقبول خبریں
روسی گیس کی روبل میں ادائیگی نہ کریں : جاپان کی اپنی کمپنیوں کو ہدایت
ٹوکیو : جاپان حکومت کا کہنا ہے کہ فرموں سے کہا جائے گا کہ وہ روسی گیس کی روبل میں ادائیگی نہ کریں۔
روس نے گزشتہ ہفتے مطالبہ کیا تھا کہ "غیر دوست” ممالک کو روسی گیس کے لیے یورو کی نہیں بلکہ روبل میں ادائیگی کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : گیس کی ترسیل کے لیے روبَل میں ادائیگی کا مطالبہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے : جرمنی
جاپانی چیف کیبنٹ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو کا کہنا ہے کہ جاپانی کمپنیوں سے درخواست کی جائے گی کہ اگر روس اقتصادی لین دین، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں روبَل کی ادائیگی کے لیے کہے تو وہ انکار کر دیں۔