جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اداکارہ دیا مرزا کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

02 اگست, 2019 12:49

ممبئی: 2014 میں شادی کے بندھن میں بندنے والی جوڑی اداکارہ دیا مرزا اور ساحل سانگھا نے 11 سال بعد علیحدکی کا اعلان کردیا ہے۔

علیحدگی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ 11 سال ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے بعد ہم نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم علیحدگی اختیار کر لیں، ہم ہمیشہ دوست رہیں گے اور ہمارے درمیان محبت اور عزت کا رشتہ قائم رہے گا جبکہ ہمارا سفر ہمیں مختلف منزلوں کی طرف لے جائے گا۔

دیا مرزا کے شوہر ساحل سانگھا کی جانب سے بھی یہی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے تاہم دونوں کے درمیان علیحدگی کی کوئی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top