جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل، رکشہ والوں کو ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ، ذرائع

27 مئی, 2022 20:47

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل، رکشہ والوں کو ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا، ریلیف کا اعلان وزیر اعظم قوم سے خطاب کے دوران کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں دیگر وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل، رکشہ والوں کو ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل، رکشہ والوں کو پیکیج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی، موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے، ریلیف کا اعلان وزیر اعظم قوم سے خطاب کے دوران کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا دباؤ کام کر گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ

اتحادیوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ غیر یقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو بتا دیں کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں، مدت مکمل کریں گے، دباؤ میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے، ڈی چوک پر کسی کو دھرنا نہیں دینے دیں گے، عمران خان 6 دن بعد آئیں، مختص جگہ پر احتجاج کا شوق پورا کر لیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دسمبر یا جنوری تک حکومتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آئیں گے، وقت آ گیا ہے تصادم کے بجائے ملک کیلئے کام کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top