جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کرنے کا اصولی فیصلہ

19 اکتوبر, 2022 10:42

لاہور : پرویز الہٰی نے راولپنڈی ڈویژن میں ترقیاتی کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیرصدارت راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز پیش کیں گئیں،

وزیراعلیٰ نے راولپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم اور راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان خوش آئند ہے: حمزہ شہباز

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل اور یورالوجی انسٹی ٹیوٹ کو فنکشنل کرنے کیلئے بھرتیوں کا عمل جلد شروع کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے وارڈن کی تعیناتی اور مرکزی سڑکوں اور دور دراز علاقوں میں ریسکیو 1122 سینٹرز کا قیام کیا جائے۔

پرویز الہیٰ نے ہدایت دی کہ اساتذہ کی خالی آسامیاں اسکول بیسڈ پالیسی کے تحت پُر کرنے کے لئے کارروائی مکمل کی جائے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل لگائے جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top