جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی متعدد سرکاری ویب سائٹ پر سائبر حملہ

15 مارچ, 2022 14:37

تل ابیب : اسرائیل کی متعدد سرکاری ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا، جسے اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ملک کو پیر کو ایک سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس نے مختصر طور پر متعدد سرکاری ویب سائٹس کو بند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں ایک کمیونیکیشن فراہم کرنے والے سروس پر ڈی ڈوس (DDoS) حملے کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں، حکومت کی طرف سے مالی اعانت سے چلنے والی متعدد سائٹوں تک رسائی کو مختصر وقت کے لیے روک دیا گیا، تاہم ان تمام سائٹس کو بحال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای کے ساتھ سیکورٹی تنازعہ ختم، اسرائیل کا پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کے دفاعی ادارے کے ایک ذریعے کا خیال ہے کہ یہ ملک کے خلاف شروع کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

اسرائیل کی وزارت مواصلات نے کہا کہ اس نے سرکاری ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے کے بعد، وزارت مواصلات میں ہنگامی خدمات کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیک کس نے کیا۔ اسرائیلی ویب سائٹس پر پچھلی ہیک کی وجہ ایران سے منسلک حملہ آوروں سے منسوب کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top