جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے: آرمی چیف

21 اکتوبر, 2022 19:44

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور 24 ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے، پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ ہفتوں میں ریٹائرڈ ہوجاؤں گا، پاک فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی : آرمی چیف

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر بار چیلنجز کا سامنا کرکے مضبوطی سے ابھرا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ تازہ واضح مثال ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top