جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کے چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر مکمل، پیتل کے شیروں کا جوڑا بھی نصب

25 نومبر, 2022 13:09

کراچی : چڑیا گھر میں گزشتہ کئی عرصے سے ترقیاتی کام جاری تھے، جو اب بالآخر اپنی تکمیل کے مرحلے تک پہنچ چکے ہیں۔

کراچی کے چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ رنگ برنگی چھتریاں لگا کر فوڈ اسٹریٹ کو خوبصورت بنایا گیا ہے۔

قدرتی ماحول میں رکھنے کے لئے جانوروں کی نئی رہائش گاہوں کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔ چڑیا گھر کے لیئے وسیع کار پارکنگ ایریا بھی بنا دی گئی، جس سے گاڑیاں اندر نہیں آسکیں گی۔ ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیا گیا پیتل کے شیروں کا جوڑا، فوڈ اسٹریٹ پر نصب کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا فیصلہ

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیئے تفصیلی دورہ کیا، جس کے دوران انہیں بریفنگ دی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کی تکمیل کے بعد شہری مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ شہریوں کو اچھا ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ فیملیز آئیں اور یہاں تفریحی چیزوں سے لطف اندوز ہوں۔ چڑیا گھر میں بہترین ماحول فراہم کریں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے مل کر تفریحی مقامات اور ان کے اطراف میں صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top