جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ارشد ندیم کو صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف و دیگر کی جانب سے مبارک باد

08 اگست, 2022 10:25

اسلام آباد : ارشد ندیم کو صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف، مریم نواز اور بابر اعظم کی جانب سے مبارک باد دی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کو جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا۔ ارشد ندیم کی لگن، محنت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کی۔ وہ قوم کا فخر اور قومی ہیرو ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاباش ارشد ندیم۔ آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا، شاباش چیمپئن۔

یہ بھی پڑھیں : ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل قوم کے نام کردیا، گھر پر جشن، 50 لاکھ انعام کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جسم ٹوٹا ہوا تھا، پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی۔ ارشد ندیم کو پاکستان کیلئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ قوم کو قابل فخر بنا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ پنجاب حکومت ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دے گی۔ حکومت اولمپک کیلئے ارشد ندیم کی تیاریوں میں ہر ممکن مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پاکستان کی فتح ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وطن کا نام روشن کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top