جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوڈان میں مسلح افواج کے درمیان جھڑپیں جاری، غیر ملکی افراد کا تیزی سے انخلا

24 اپریل, 2023 13:45

سوڈان: مسلح افواج کے درمیان جھڑپیں دوسرے ہفتے بھی جاری ہے جس کے باعث غیر ملکی افراد کا انخلا تیزی سے جاری ہے۔

سوڈان میں کئی ممالک نے اپنا سفارتی عملہ اور سیکڑوں شہریوں کو سوڈان سے نکال لیا ہے،غیر ملکیوں کا سوڈان سے فضائی، سمندری اور زمینی راستوں کے ذریعے انخلا جاری ہے۔

امریکا نے100کے قریب سفارتی اہلکار اور انکے اہلخانہ کو سوڈان سے نکلالنے کی تصدیق کی ہے۔

یہ پڑھیں : فوجیوں کے درمیان لڑائی سے 270 شہری ہلاک ہوچکے : سوڈان کے غیر ملکی سفارتخانوں کا بیان

جنگ زدہ سوڈان سے اٹلی نے 300،فرانس200،جرمنی نے100سے زائد افراد کو نکال لیا ہے،کینیڈا اوربرطانیہ نے بھی اپنا تمام سفارتی عملہ نکالنے کی بھی تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب نے157 افراد کو بحری جہاز کے ذریعے جدہ پہنچایا،450مصری شہری زمینی راستے سے اپنے ملک واپس پہنچ گئے

سوڈان میں اب بھی ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی شہری موجود ہیں، جب کے امریکا سمیت کئی ممالک نے سوڈان میں اپنے سفارتخانے بند کردیئے ہیں۔

یاد رہے ان جھڑپوں میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد فوجی اور نیم فوجی دستوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top