جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت میں اہم پاکستانی سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس تک شہریوں کی رسائی ناممکن

28 جون, 2022 10:38

اسلام آباد : بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف ایک کارروائی کی کوشش کی گئی ہے۔ بھارت میں اہم پاکستانی سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس تک شہریوں کی رسائی ناممکن بنادی گئی ہے۔

بھارتی شہری اب پاکستان کے بارے میں مستند اور آزادنہ اطلاعات حاصل نہیں کرسکیں گے۔ متاثرہ ٹوئٹر اکاؤنٹس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔

ایران، ترکی اور مصر میں پاکستانی سفارتخانوں کے آفیشل سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس کی بھی بھارت میں رسائی بند کردی گئی ہے۔ ان اکاؤنٹس کے علاوہ بھی پاکستان کے بڑی تعداد میں سرکاری ٹوئٹر کی عام عوام تک رسائی بند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت : نوپور شرما کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان کرنے والا شخص گرفتار

دفتر خارجہ نے بھارت کی اس بھونڈی حرکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان کا ٹوئٹر کمپنی سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے ان آزاد اطلاعات کو دبانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بین الاقوامی روایات کی پاسداری کرنا ہوگی۔ ٹوئٹر آزادی اظہار اور آزادی تقریر کی بین الاقوامی جمہوری روایات کی پاسداری کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top