جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چیف جسٹس اپنا منصب چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں: مریم نواز

11 مئی, 2023 18:45

لاہور: مریم نواز نے عمران خان کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے واردتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انہیں اس مجرم کو رہا کرکے ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا فوری رہا کرنے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top