جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چوہدری پرویز الہٰی کی نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

08 اگست, 2022 13:00

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ راولپنڈی رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کو 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : احتساب اب صرف فارن ایجنٹ عمران خان کا ہوگا : طلال چوہدری کا فواد چوہدری کو جواب

پرویز الہٰی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی بچت اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے۔ راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے پراجیکٹس کی جلد از جلد تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹس کی زد میں آنے والے غریب لوگوں کو گھر بنا کر دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیں گے۔ مری کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ روکنا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top