جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا کے ٹرک ڈرائیور کا احتجاج، دارالحکومت کی سڑکیں بلاک، شہر مفلوج

31 جنوری, 2022 12:29

اوٹاوا : کینیڈا کے ٹرک ڈرائیور کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر آگئے، دارالحکومت کو بلاک کرکے شہر کا نظام درہم برہم کردیا۔

کینیڈا کی حکومت نے رواں ماہ کے دوران امریکہ اور کینیڈا کے درمیان سفر کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیئے پابندی لگائی تھی کہ ویکسین نہ کروانے والوں کو قرنطینہ کرنا ہوگا، جس کے خلاف ٹرک ڈرائیور احتجاج پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور کینیڈا کے بارڈر پر بھارتی خاندان سردی کی شدت کے باعث دم توڑ گئے

دو دن سے جاری احتجاج کے دوران کینیڈا کے دارالحکومت کو ٹرکوں کے ذریعے مفلوج کردیا گیا ہے، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کا خاندان بھی ہفتے کے روز حفاظتی خدشات کے پیش نظر اپنا گھر چھوڑ کر چلا گیا۔

ہزاروں افراد اس احتجاج کا حصہ ہیں، جنہوں نے پارلیمنٹ کی عمارت تک کے آس پاس کی سڑکوں کو بلاک کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے بھی حال ہی میں کہا ہے کہ غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ویکسینیشن کا ثبوت ضرور دکھانا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top