جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برازیل: موبائل فون نے مبینہ طور پر شہری کی جان بچالی

07 مارچ, 2023 14:14

براسیلیا: ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈرامائی انداز میں ایک شخص قتل ہونے سے بال بال بچ گیا۔

ڈاکو نے مذکورہ شہری پر فائر کیا تو گالی اسے لگنے کے بجائے موبائل فون میں جاگھسی جو پینٹ کی پچھلی جیب میں موجود تھا، اس طرح مذکورہ فرد کو معجزانہ طور پر نئی زندگی مل گئی۔

شہری کے فون کور پر فکشن فلم کے سپرہیرو ہلک کی تصویر نقش ہے جس کی وجہ سے صارفین سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل چارجر کیوں چھپایا؟ بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

رپورٹ کے مطابق جس اسپتال میں متاثرہ شخص کو لایا گیا اس کی انتظامیہ نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران ملزم نے فائر کیا تھا تاہم شہری بالکل محفوظ اور صحت یاب ہے، موبائل فون نے گولی جسم کی طرف آنے نہیں دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top