جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بائیڈن نے روس کو یوکرین کو تباہ کرنے کی اجازت دی ہے: ٹرمپ

26 مارچ, 2023 14:33

ویکو: ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے روس کو یوکرین کو تباہ کرنے کی اجازت دی ہے، میں منتخب ہوتے ہی بائیڈن کی پالیسیوں کو ختم کردوں گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ریاست ٹیکساس کے شہر ویکو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکتا ہوں، بائیڈن کے پاس تیسری جنگ عظیم روکنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استثنیٰ کا دعویٰ مسترد، ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو فسادات کروانے پر مقدمے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، بائیڈن نے روس کو یوکرین کو تباہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز کو ملک بچانے کےلیے آئندہ صدارتی الیکشن جیتنا ہوگا، منتخب ہوتے ہی بائیڈن کی پالیسیوں کو ختم کردوں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top