مقبول خبریں
جو بائیڈن اور نریندرا مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال
نیو دہلی : جو بائیڈن اور نریندرا مودی کے درمیان کورونا وائرس کی حالیہ خراب صورتحال سے متعلق ٹیلی فون پر گفتگو کی گئی۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں عالمی وباء سے نمٹنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی ادارہ صحت کا کورونا کی گھمبیر صورتحال پر بھارت کی امداد کا اعلان
امریکی صدر کے ساتھ بات چیت کے بعد مودی نے سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں لکھا کہ دونوں ممالک میں کورونا وائرس سے پیدا ہوئے حالات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ میں نے صدر بائیڈن کو امریکہ کے ذریعہ ہندوستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔