جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہرے جاری

14 دسمبر, 2019 11:02

نیو دہلی : بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی سرکار نے مسلمانوں کی پکڑ دھکڑ تیز کردی ہے۔

بھارت کی جانب سے منظور کیئے گئے متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ بھارتی ریاست آسام اور تری پورہ میں بھی مظاہرین نے بل کی مخالفت میں مظاہرے کئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی شہریت بل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے : منیر اکرم

اپوزیشن جماعتوں نے بل کو نسل پرستانہ اور تعصب پر مبنی قرار دیا ہے۔ دہلی کے جامع ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے بل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

پولیس نے مظاہروں میں شرکت کرنے والے پچاس سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی حکومت نے شہریت بل کی شرائط پر پورا نہ اترنے والے افراد کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری ملازمتوں سے فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top