جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے: وزیراعظم

29 مئی, 2022 14:20

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دعوؤں کے برعکس، اس نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کی عمران خان کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو مںظر عام پر

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس کی تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جھوٹی کہانی تیار کی گئی، اس کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top