جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین پر حملہ : خارکیف میں ایک ہی روز 27 شہری ہلاک، جنگی طیاروں کا مطالبہ

09 مارچ, 2022 15:03

یوکرین کا دعویٰ ہے کہ 12 ہزار روسی فوجی ہلاک چکے ہیں، جبکہ خارکیف میں گزشتہ روز 27 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس کے یوکرین پر حملے کو آج 14واں دن ہے۔ روس نے دارالحکومت کیف اور دیگر چار بڑے شہروں سے رہائشیوں کو نکلنے کا موقع دیا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں بدھ کی صبح فضائی سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

یوکرین کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ منگل کو مشرقی شہر خارکیف میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے، مجموعی طور پر پانچ بچوں سمیت کل 170 شہری مارے جا چکے ہیں۔

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اب تک تقریباً 12,000 فوجیوں کو کھو چکا ہے، جبکہ شہریوں کی ہلاکت کے اعداد و شمار ایک ہزار سے زائد بتائے جارہے ہیں۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ روس بندرگاہی شہر ماریوپول میں مسلسل تیسرے دن بھی اپنے ہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تعلقات میں کشیدگی : سعودی عرب اور یو اے ای کا جو بائیڈن سے بات کرنے سے انکار

یوکرینی شہری حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شہر سومی سے غیر ملکی طلباء سمیت شہریوں کا انخلاء مکمل ہوگیا ہے۔

ادھر یوکرین مزاحمت کے لیئے مزید جنگی طیاروں کا مطالبہ کر رہا ہے۔ پینٹاگون نے پولینڈ کے حیران کن اعلان کہ وہ امریکہ کو اپنے مگ 29 لڑاکا طیارے یوکرین میں استعمال کرنے کے لیے دے گا، کو مسترد کردیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ہم اس مسئلے اور اس سے پیش آنے والے مشکل لاجسٹک چیلنجز کے بارے میں پولینڈ اور اپنے دیگر نیٹو اتحادیوں سے مشاورت جاری رکھیں گے، لیکن ہم نہیں مانتے کہ پولینڈ کی تجویز قابل عمل ہے۔

یوکرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق روس افواج نے جوہری پلانٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ پلانٹ کے ملازمین اپنے معمول کے کام کر رہے ہیں۔ پلانٹ کی حفاظت پر مامور یوکرینی اہلکاروں نے اپنے ہتھیار روسی فوج کے حوالے کردیئے، جس کے بعد انہیں آزاد کردیا گیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یوکرین کے لیے 1.4 بلین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top