جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ، 19 افراد ہلاک

29 مارچ, 2022 11:01

میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی انسانوں کی لڑائی بن گئی، مخالفین کی فائرنگ سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

مغربی میکسیکو کی ایک ریاست میں مسلح گروپ مرغوں کی لڑائی کے دوران آپس میں ہی لڑ پڑے۔ مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 19 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آوروں کو پکڑنے لیے فوجیوں کو بھی تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : میکسکو میں چھوٹا مسافر طیارہ رہائشی عمارت پر جاگرا

اس علاقے میں کئی جرائم پیشہ گروہ سرگرم ہیں۔ حریفوں کے اجتماعات پر خونریز حملے معمول بن گئے ہیں۔ علاقہ متعدد گروہوں کے باعث متنازعہ ہے، جو چوری شدہ پیٹرول کی اسمگلنگ اور سرکاری آئل کمپنی کے زیر ملکیت پیٹرول پائپوں کی غیر قانونی ٹیپنگ میں ملوث ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top