جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسمبلیاں ٹوٹی نہیں، ایک خاص مقصد کیلئے توڑی گئیں: وزیر داخلہ

06 اپریل, 2023 18:47

اسلام آباد: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹی نہیں، ایک خاص مقصد کیلئے توڑی گئیں، اس الیکشن میں سیکیورٹی پوری نہیں ہوگی، فرد واحد کی ضد پوری کرنے کیلئے ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، شہباز شریف نے خود کو خادم پنجاب قرار دیا، اقتدار میں آکر وزیر اعظم نے سب سے پہلے وکلا سے ملاقات کی، وکلا نے ملاقات میں وزیر اعظم کو لائرز کمپلیکس کا مطالبہ کیا، وزیر اعظم نے لائرز کمپلیکس کی جلد تعمیر کے احکامات جاری کیے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں وکلا برادری نے اہم کردار ادا کیا، قیام پاکستان سے لے کر وکلا نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، اس وقت متنازع الیکشن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، متنازع الیکشن انا، خود پرستی اور ذاتی تسکین کیلئے کرایا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) ہمیشہ انتخابات کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قرارداد منظور

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن عام انتخابات پر اثر انداز ہوگا، متنازع الیکشن سے ملک میں افراتفری کا خدشہ ہے، ماضی میں متنازع الیکشن سے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا، اسمبلیاں ٹوٹی نہیں، ایک خاص مقصد کیلئے توڑی گئیں، اس الیکشن میں سیکیورٹی پوری نہیں ہوگی، فرد واحد کی ضد پوری کرنے کیلئے ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top